Saturday, 12 May 2018

Grammar 01

آج ہم اردو-انگلش کورس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اور اگر آپ لوگ صحیح معنوں میں انگلش سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر لیسن کو روز پڑھنا پڑھے گا-

Nouns: 1) Nouns ending in -s


انگلش زبان میں بہت سے ایسے uncountable nouns ہیں جنکے آخر میں s- آتا ہے لیکن انکے ساتھ جو verb استعمال ہوتا ہے وہ singular ہوتا ہے- عام تاثر یہ ہے کہ s- پر ختم والے nouns جمع ہوتے ہیں اسلیے انکے ساتھ verb بھی plural (جمع) آنا چاہیے لیکن یہ مکمل درست نہیں- اور شاید یہی وجہ ہے کہ بہت سے طالب علم یہاں غلطی کر جاتے ہیں-
These nouns look plural in form, yet take a singular verb.
ان nouns میں کچھ illnesses کے نام جیسا کہ measles ،mumps اور کچھ سپورٹس اور گیمز جیسا کہ aerobics ،gymastics اور darts شامل ہیں-
اسکے علاوہ study/abstract ،ideas/emotions وغیرہ آتے ہیں، جیسا کہ:

Politics, mathematics, news, happiness, thanks.
Examples:
  • Politics is a topic best avoided with people you don't know well.
  • Measles is potentially a very serious illness.
  • Mumps is a chronic disease.
  • Aerobics is very interesting when you do it to music.
یاد رکھیں کہ ایک plural subject جب کسی مخصوص measurement کا بتاتا ہے تو اس صورت میں بھی singular verb ہی استعمال گا- دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ:
Amounts, even if plural, take a singular verb.
Examples:
  • Seventy dollars are too much to pay for this dress
  • Seventy dollars is too much to pay for this dress.✔️
  • Seven miles are too far to walk.
  • Seven miles is too far to walk.✔️
  • Forty years are a long time in cricket.
  • Forty years is a long time in cricket.✔️
کچھ nouns ایسے بھی جو کہ plural form میں زیادہ عام ہیں اور plural verb کے ساتھ ہی استعمال ہوتے ہیں، جیسا کہ goods ،remains ،stairs ،whereabouts اور proceeds وغیرہ-
Example:
  • His remains are buried in Islamabad.
اور کچھ nouns ایسے ہیں جو refer تو ایک object کو کرتے  ہیں مگر پھر بھی plural verb کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں- اسکی وجہ یہ ہے کہ ایسے objects دو حصوں میں بٹے ہوتے ہیں، جیسا کہ:
Scissors, trousers, pyjamas, jeans, scales, spectacles, glasses.
  • Special scissros are used to cut soft fabric.
2) Grammatical Gender


انگریزی میں nouns کا کوئی grammatical gender نہیں ہوتا- لہذا ایسے nouns، جو کہ jobs سے متعلق ہوتے ہیں، کا gender ظاہر کرنے کیلیے ہم عام طور پر ایک اور لفظ استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ ڈاکٹر کا gender ظاہر کرنے کیلیے ہم femal/male کا لفظ استعمال کرتے ہیں-
کچھ nouns، عام طور پر مزکر nouns، ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے suffix سے جینڈر ظاہر کرتے ہیں، جیسا کہ businessman اور یہ دونوں میل اور فیمیل کے لیے استعمال ہو جاتا تھا-
تاہم جدید انگلش میں لوگ ایسے nouns کا استعمال نہیں کرتے، خاص طور پر جب عورتوں کو مخاطب کرنا ہو- اب ایسے لفط استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ جینڈرلیس ہوتے ہیں، جیسا کہ chair یا پھر suffix کو gender کے مطابق بنایا جاتا ہے، جیسا کہ businesswoman یا chairwoman وغیرہ-

1 comment:

  1. Man's Titanium Rings - Titsanium Art
    Titsanium Rings is titanium block a trademark of the ceramic vs titanium flat iron Japanese manufacturer Shinobi. Its ceramic vs titanium curling iron distinctive titanium canteen characteristic mens titanium wedding rings is the appearance of various chakra marks in

    ReplyDelete